اسماء المہدی علیہ السلام — Page 401
اسماء المهدی صفحہ 401 دو مر وسلامت مردسه سلامت بر تو اے مرد سلامت“۔روحانی خزائن جلد 22، صفحہ 374۔حقیقۃ الوحی ) اے سلامتی والے شخص تیرے لئے سلامتی ہے۔” جب لیکھرام قتل کیا گیا تو آریوں کو میری نسبت شک واقع ہو گیا کہ ان کے کسی مرید نے قتل کیا ہے۔چنانچہ میری خانہ تلاشی بھی ہوئی اور بعض مولویوں نے اپنی عداوت کی وجہ سے اپنے رسالوں میں یہ شائع کیا کہ پیشگوئی کرنے والے سے لیکھرام کے قتل کی نسبت پوچھنا چاہئے۔اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے یہ الہام ہوا: سلامت بر تو اے مردِ سلامت۔اور وہ اشتہار جس میں یہ الہام تھا شائع کر دیا گیا تب باوجود مخالفوں کی سخت کوشش کے خدا تعالیٰ نے دشمنوں کی تہمتوں سے مجھے بچالیا۔اور ان کے مکر اور فریب اور منصوبوں سے محفوظ رکھا۔فالحمد للہ علی ولک روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 374۔حقیقۃ الوحی )