اسماء المہدی علیہ السلام — Page 390
اسماء المهدی صفحہ 390 بیان کیا گیا ہے۔اور قتل دجال کا کام مسیح کے سپر دظاہر فرمایا گیا ہے۔اس میں حکمت یہ ہے کہ امامت امور روحانیہ میں سے ہے جس کا نتیجہ استقامت اور قوت ایمان اور معرفت اور اتباع مرضات الہی ہے جو اخروی برکات میں سے ہے۔لہذا اس قسم کی برکت برکات محمدیہ میں سے ہے۔اور دجال کی شوکت اور شان کو صویر زمین سے معدوم کرنا جس کو قتل کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے یہ دنیوی برکات میں سے ہے۔کیونکر دشمن کی یہ ترقی کو گھٹا کر ایسا کالعدم کر دینا گویا اس کو قتل کر دینا یہ دنیا کے کاموں میں سے ایک قابلِ قدر کام ہے۔اور اس قسم کی برکت برکات عیسویہ میں سے ہے۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 405۔ایام اصلح ) اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ پیشگوئیوں میں آنے والے مسیح کی نسبت یہ لکھا ہوا تھا کہ وہ دونوں قسم کی برکتیں جسمانی اور روحانی پائے گا۔چنانچہ اشارہ کیا گیا تھا کہ روحانی اور غیر فانی برکتیں جو ہدایت کاملہ اور قوت ایمانی کے عطا کرنے اور معارف اور لطائف اور اسرار الہیہ اور علوم حکمیہ کے سکھانے سے مراد ہے۔ان کے پانے کے لحاظ سے وہ مہدی کہلائے گا۔اور وہ برکتیں چشمہ فیوض محمد یہ سے اس کو ملیں گی۔کیونکہ خالص مہدویت بلا آمیزش وسائل ارضیہ صفت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اس لئے اس لحاظ سے خدا کے نزدیک اس مجد د کا نام محمد اور احمد ہو گا۔اور یہ بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ جو جسمانی اور فانی یعنی دنیوی برکتیں ہیں جو