اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 389 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 389

اسماء المهدی صفحہ 389 انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے۔یا کسی مفتر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے۔پس یہی مہدویت ہے۔جو نبوت محمدیہ کے منہاج پر مجھے حاصل ہوئی ہے۔اور اسرار دین بلا واسطہ میرے پر کھولے گئے اور جس طرح مذکورہ بالا وجہ سے آنے والا مہدی کہلائے گا اسی طرح وہ میسیج بھی کہلائے گا کیونکہ اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کی روحانیت بھی اثر کرے گی۔لہذا وہ عیسی ابن مریم بھی کہلائے گا اور جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے اپنے خاصہ مہدویت کو اس کے اندر پھونکا۔اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی روحانیت نے اپنا خاصہ روح اللہ ہونے کا اس کے اندر ڈالا۔لصد (روحانی خزائن جلد 14 ، صفحہ 395-393۔ایام ا ع ) احادیث میں مہدی کے سپر دامامت کا کام کرنے میں حکمت " پس چونکہ دنیوی برکتیں عیسی صفت انسان کی جیل کو چاہتی تھیں اور روحانی برکتیں محمد صفت انسان کے ظہور کا تقاضا کرتی تھیں۔اور خدا وحدت کو پسند کرتا ہے نہ تفرقہ کو، اس لئے اس نے یہ دونوں شانیں ایک ہی انسان میں جمع کر دیں تا دو کا بھیجنا موجب تفرقہ نہ ہو۔سو ایک ہی شخص ہے جو ایک اعتبار سے مظہر عیسی علیہ السلام ہے اور دوسرے اعتبار سے مظہر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اور یہی سر اس حدیث کا ہے کہ جو لا مَهْدِيَّ إِلَّا عیسیٰ اور یہی سر ہے کہ جو احادیث میں امامت کا کام مہدی کے سپرد