اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 376 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 376

اسماء المهدی صفحہ 376 کر چکا ہوں وہ صرف ایک جزئی نبوت ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم سے موسوم ہے جو انسان کامل کے اقتداء سے ملتی ہے۔جو تجمع جمیع کمالات نبوت تامہ ہے یعنی ذات ستودہ صفات حضرت سید ناو مولا نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم“۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 60۔توضیح مرام) " محدث جو مرسلین میں سے ہے امتی بھی ہوتا ہے اور ناقص طور پر نبی بھی۔اتنی وہ اس وجہ سے کہ وہ بکتی تابع شریعت رسول اللہ اور مشکوۃ رسالت سے فیض پانے والا ہوتا ہے۔اور نبی اس وجہ سے کہ خدا تعالیٰ نبیوں کا سا معاملہ اس سے کرتا ہے اور محدث کا وجود انبیاء اور اہم میں بطور برزخ کے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔وہ اگر چہ کامل طور پر امتی ہے مگر ایک وجہ سے نبی بھی ہوتا ہے۔اور محدث کے لئے ضرور ہے کہ وہ کسی نبی کا مثیل ہو اور خدائے تعالیٰ کے نزدیک وہی نام پاوے جو اس نبی کا نام ہے۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 407۔ازالہ اوہام حصہ دوم )