اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 361 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 361

اسماء المهدی گنجائش نہیں۔صفحہ 361 دوسرے یہ کہ اس کے ساتھ بڑے بڑے نشان ہوتے ہیں کہ بحیثیت مجموعی دنیا میں کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔تیسرے یہ کہ گزشتہ انبیاء کی جو پیشگوئیاں اس کے متعلق ہوتی ہیں وہ اس پر صادق آتی ہیں۔چوتھی بات یہ ہے کہ اس وقت زمانہ کی حالت خود ظاہر کرتی ہے کہ کوئی مامور من الله آوے۔پانچویں بات یہ ہے کہ بچے مدعی کا صدق اور اخلاص ، استقلال اور تقویٰ نہایت اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے۔اور اس میں ایک کشش ہوتی ہے جس سے اوروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔تمام قرآن مجید میں یہی موٹی باتیں ہیں جن سے کسی مامور کی سچائی کا پتہ لگتا ہے۔اب جس کو ایمان کی ضرورت ہے وہ یہی پانچ علامتیں پیش کر کے ہمارا امتحان کرئے“۔مامور کے لئے خدا تعالیٰ کی شہادت وہ ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد پنجم صفحہ 352-351) نیچے مامور کے لئے یہ شرط ہے کہ ایسے امور جو خدا کا نشان کہلا سکتے ہیں کیفیت اور کمیت میں اس حد تک پہنچ گئے ہوں کہ عام لوگوں میں سے کوئی شخص اس کا مقابلہ نہ کر سکے۔اور ایسے شخص کے ساتھ کھلے کھلے طور پر