اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 342 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 342

اسماء المهدی صفحه 342 نشانوں سے کفارہ کے عقیدہ کو دنیا سے اٹھاوے گا۔عوض معاوضہ گلہ ندارد 66 (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 202۔حقیقۃ الوحی ) صلیبی مذہب پر غلبہ پانے اور کسر صلیب کے اسباب جن کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں اس زمانہ میں مجدد کی خاص خدمت کسر شوکت صلیب ہے اور خدا نے میرے وقت میں آسمان سے کسر شوکت عقائد صلیبیہ کے لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے ہیں۔کہ ہر ایک عقلمندان اسباب پر نظر غور ڈال کر سمجھ سکتا ہے جو صلیبی مذہب کا صفحہ دنیا سے معدوم ہونا جس کا حدیثوں میں ذکر ہے بجز اس صورت کے کسی طرح ممکن نہیں۔کیونکہ عیسائی مذہب کو گرانے کے لئے جو صورتیں ذہن میں آسکتی ہیں وہ صرف تین ہیں۔اول یہ کہ تلوار سے اور لڑائیوں سے اور جبر سے عیسائیوں کو مسلمان کیا جائے جیسا کہ عام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ ان کا فرضی مسیح موعود اور مہدی معہود یہی کام دنیا میں آکر کرے گا۔اور اس میں صرف اسی قدر لیاقت ہوگی کہ خونریزی اور جبر سے لوگوں کو مسلمان کرنا چاہے گا۔لیکن جس قدر اس کارروائی میں فساد ہیں حاجت بیان نہیں۔ایک شخص کے جھوٹے ہونے کے لئے یہ دلیل کافی ہو سکتی ہے کہ وہ لوگوں کو جبر سے