اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 341 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 341

اسماء المهدی صفحہ 341 پر اسلام کو فتح بخشے۔اور جبکہ اس صدی کے مجدد کا یہ کام ہوا تو بلاشبہ آسمان پر اس کا نام کا سر الصلیب ہوا۔“ (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 166,165 تریاق القلوب) میں صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں اس عاجز کو حضرت مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے۔اور اسی فطرتی مشابہت کی وجہ سے صحیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا۔تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔سو میں صلیب کے توڑنے اور خنزیروں کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔میں آسمان سے اترا ہوں۔ان پاک فرشتوں کے ساتھ جو میرے دائیں بائیں تھے۔جن کو میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کے پورا کرنے کے لئے ہر ایک مستعد دل میں داخل کرے گا۔بلکہ کر رہا ہے۔اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے سے رکی بھی رہے تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اترے ہیں اپنا کام بند نہیں کر سکتے۔اور ان کے ہاتھ میں بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب تو ڑنے اور مخلوق پرستی کی پیکل کھلنے کے لئے دئے گئے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 11 حاشیہ۔فتح اسلام ) ایک وہ وقت تھا کہ خدا کے بچے مسیح کو صلیب نے توڑا اور اس کو زخمی کیا تھا۔اور آخری زمانہ میں یہ مقدر تھا کہ مسیح صلیب کو توڑے گا۔یعنی آسمانی