اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 334 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 334

اسماء المهدی صفحہ 334 غلام احمد قادیانی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: چند روز کا ذکر ہے کہ اس عاجز نے اس طرف توجہ کی کہ کیا اس حدیث کا جو الا يَاتُ بَعْدَ المِائَتَيْن ہے۔ایک یہ بھی منشا ہے کہ تیرھویں صدی کے اواخر میں مسیح موعود کا ظہور ہوگا۔اور کیا اس حدیث کے مفہوم میں بھی یہ عاجز داخل ہے۔تو مجھے کشفی طور پر اس مندرجہ ذیل نام کے اعداد حروف کی طرف توجہ دلائی گئی کہ دیکھو یہی مسیح ہے کہ جو تیرھویں صدی کے پورے ہونے پر ظاہر ہونے والا تھا۔پہلے سے یہی تاریخ ہم نے نام میں مقرر کر رکھی تھی۔اور وہ یہ نام ہے غلام احمد قادیانی۔اس نام کے عدد پورے تیرہ سو (1300) ہیں۔اور اس قصبہ قادیان میں بجز اس عاجز کے اور کسی شخص کا نام غلام احمد نام نہیں۔بلکہ میرے دل میں ڈالا گیا ہے کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد قادیانی کسی کا بھی نام نہیں۔اور اس عاجز کے ساتھ اکثر یہ عادت اللہ جاری ہے کہ وہ سبحانہ بعض اسرار اعداد حروف تھی میں میرے پر ظاہر کر دیتا ہے"۔(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 190-189۔ازالہ اوہام حصہ اول ) عیسائی مشنریوں نے عیسی بن مریم کو خدا بنایا۔اور ہمارے سیّد ومولی حقیقی شفیع کو گالیاں دیں اور بد زبانی کی کتابوں سے زمین کو نجس کر دیا۔