اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 322 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 322

اسماء المهدی صفحه 322 پیری مریدی اور شاگردی استادی اور افادہ استفادہ معرض زوال میں آجائے گا۔اس لئے آسمان کا خدا ایک شخص کو اپنے ہاتھ سے تربیت دے کر بغیر توسط زمینی سلسلوں کے زمین پر بھیجے گا۔جیسے کہ بارش آسمان کے بغیر توسط انسانی ہاتھوں کے نازل ہوتی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 123 تحفہ گولڑویہ ) میرے ماننے والوں کے لئے غلبہ کی پیشگوئی يَا عِيْسَىٰ إِنِّيْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔یعنی اے میسی میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیری بریت ظاہر کرونگا۔اور وہ جو تیرے پیرو ہیں میں قیامت تک ان کو تیرے منکروں پر غالب رکھونگا۔اس جگہ اس وحی الہی میں عیسیٰ سے مراد میں ہوں اور تابعین یعنی پیروؤں سے مراد میری جماعت ہے۔قرآن شریف میں یہ پیشگوئی حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت ہے۔اور مغلوب قوم سے مراد یہودی ہیں جو دن بدن کم ہوتے گئے۔پس اس آیت کو دوبارہ میرے لئے اور میری جماعت کے لئے نازل کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مقدر یوں ہے کہ وہ لوگ جو اس جماعت سے باہر ہیں، وہ دن بدن کم ہوتے جائیں گے۔اور تمام فرقے مسلمانوں کے جو اس سلسلہ سے باہر ہیں، وہ دن بدن کم ہو کر اس سلسلہ