اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 321 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 321

اسماء المهدی صفحہ 321 اور نیز اوپر سے آنے والی نیچے والی پر غالب ہوتی ہے۔غرض جو شخص آسمانی برکتیں اور آسمانی نور ساتھ رکھتا ہے اس کے آنے کے لئے نزول کا لفظ مناسب حال ہے۔کیونکہ نورانی چیزیں آسمان سے ہی نازل ہوتی ہیں۔جو ظلمت پر فتح پاتی ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 360۔ازالہ اوہام حصہ دوم ) نزول کے لفظ میں مسیح کے خلق کے ہمدرد ہونے کی طرف اشارہ ہے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ متصوفین کے مذاق کے موافق صعود اور نزول کے ایک خاص معنے ہیں۔اور وہ یہ ہیں کہ جب انسان خلق اللہ سے بکلی انقطاع کر کے خدائے تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اس حالت کا نام متصوفین کے نزدیک صعود ہے۔اور جب مامور ہو کر نیچے کو اصلاح خلق اللہ کے لئے آتا ہے تو اس حالت کا نام نزول ہے۔اسی اصطلاحی معنے کے لحاظ سے نزول کا لفظ اختیار کیا گیا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 420 - ازالہ اوہام حصہ دوم ) نزول کا لفظ محض اجلال واکرام کے لئے ہے نزول کا لفظ محض اجلال اور اکرام کے لئے ہے۔اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چونکہ اس پر فساد زمانہ میں ایمان ثریا پر چلا جائے گا اور تمام