اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 318 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 318

اسماء المهدی صفحہ 318 ہے۔لیکن عیسی کے دمشق میں اور منارہ کے قریب اترنے کی پیشگوئی کی کیا حقیقت ہے؟ وو ج - دمشق کا ذکر اس حدیث میں جو مسلم نے بیان کی ہے۔اس غرض سے ہے کہ تین خدا بنانے کی تخمریزی اول دمشق سے شروع ہوئی ہے اور مسیح موعود کا نزول اس غرض سے ہے کہ تا تین کے خیالات کو کھو کر کے پھر ایک خدا کا جلال دنیا میں قائم کرے۔پس اس ایما کے لئے بیان کیا گیا کہ مسیح کا منارہ جس کے قریب اس کا نزول ہوگا دمشق سے شرقی طرف ہے۔ہر ایک طالب حق کو چاہئے کہ دمشق کے لفظ پر خوب غور کرے کہ اس میں حکمت کیا ہے؟ کہ یہ لکھا گیا ہے کہ مسیح موعود دمشق کے شرقی طرف نازل ہوگا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کی قرارداد باتیں صرف امور اتفاقیہ نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے نیچے اسرار اور رموز ہوتے ہیں۔وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام باتیں رموز اور اسرار سے پر ہیں۔“ اس حدیث کے ان الفاظ میں جو اول دمشق کا ذکر فرمایا اور پھر اس کے شرقی طرف ایک منارہ قرار دیا۔ایک عظیم الشان راز ہے۔اور وہ وہی ہے جو ابھی ہم بیان کر چکے ہیں۔یعنی یہ کہ تثلیث اور تین خداؤں کی بنیاد دمشق سے ہی پڑی تھی۔کیا ہی منحوس وہ دن تھا جب پولوس یہودی ایک خواب کا منصوبہ بنا کر دمشق میں داخل ہوا اور بعض سادہ لوح عیسائیوں کے پاس یہ ظاہر کیا کہ خداوند مسیح مجھے دکھائی دیا۔اور اس تعلیم کے شائع کرنے کے لئے ارشاد فرمایا کہ گویا وہ بھی ایک خدا ہے۔پس وہی خواب