اسماء المہدی علیہ السلام — Page 317
اسماء المهدی صفحہ 317 وو " مجھے سخت تعجب ہے کہ ہمارے علماء عیسی کے لفظ سے کیوں چڑتے ہیں۔اسلام کی کتابوں میں تو ایسی چیزوں کا نام بھی عیسی رکھا گیا ہے جو سخت مکر وہ ہیں۔چنانچہ برہان قاطع میں حرف عین میں لکھا ہے کہ ” عیسی دھقان“ کنایہ شراب انگوری سے ہے۔اور عیسی نو ماہ ، اس خوشئہ انگور کا نام ہے جس سے شراب بنایا جائے۔اور شراب انگوری کو بھی عیسی نو ماہہ کہتے ہیں۔اب غضب کی بات ہے کہ مولوی لوگ شراب کا نام تو عیسی رکھیں اور تالیفات میں بے مہابا اس کا ذکر کریں۔اور ایک پلید چیز کی ایک پاک کے ساتھ اسمی مشارکت جائز قرار دیں۔اور جس شخص کو اللہ جل شانہ اپنی قدرت اور فضل خاص سے دجالیت موجودہ کے مقابل عیسی کے نام سے موسوم کرے وہ ان کی نظر میں کافر ہو۔“ امتی کو عیسی نام دیا جانا اسلام کا فخر ہے (روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 380۔نشان آسمانی ) اللہ تعالیٰ نے اگر میرا نام عیسی رکھا تو اس میں اسلام کا کیا برا ہوا ؟ یہ تو الله اسلام کا فخر ہوا اور آنحضرت ﷺ کا فخر ہوا کہ وہ شخص جسے چالیس کروڑ انسان خدا سمجھتا ہے، آنحضرت ﷺ کی امت کا ایک فرد ان کمالات کو پالیتا ہے بلکہ اس سے بڑھ جاتا ہے۔“ س:۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 408 جدید ایڈیشن) عیسی کا نام رکھنے کی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ صفاتی نام