اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 270 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 270

اسماء المهدی صفحہ 270 یا د رکھنا چاہئے کہ جو شخص مامور ہوکر آسمان سے آتا ہے۔اس کے وجود سے علی حسب مراتب سب کو بلکہ تمام دنیا کو فائدہ ہوتا ہے۔اور درحقیقت وہ ایک روحانی آفتاب نکلتا ہے جس کی کم و بیش دُور دُور تک روشنی پہنچتی ہے۔اور جیسی آفتاب کی مختلف تاثیریں حیوانات و نباتات و جمادات اور ہر ایک قسم کے جسم پر پڑ رہی ہیں اور بہت کم لوگ ہیں جو ان تا شیروں پر باستیفا علم رکھتے ہیں۔اسی طرح وہ شخص جو مامور ہوکر آتا ہے تمام طبائع اور اطراف واکناف عالم پر اس کی تاثیریں پڑتی ہیں اور جبھی سے کہ اس کا پُر رحمت تعین آسمان پر ظاہر ہوتا ہے۔آفتاب کی کرنوں کی طرح فرشتے آسمان سے نازل ہونے شروع ہوتے ہیں اور دنیا کے دُور دُور کناروں تک جو لوگ راستبازی کی استعداد رکھتے ہیں، ان کو سچائی کی طرف قدم اٹھانے کی قوت دیتے ہیں۔اور پھر خود بخو د نیک نہا دلوگوں کی طبیعتیں سچ کی طرف مائل ہوتی جاتی ہیں۔سو یہ سب اس ربانی آدمی کی صداقت کے نشان ہوتے ہیں جن کے عہد ظہور میں آسمانی قوتیں تیز کی جاتی ہیں۔سچی وحی کا خدا تعالیٰ نے یہی نشان دیا ہے کہ جب وہ نازل ہوتی ہے تو ملائک بھی اس کے ساتھ ضرور اترتے ہیں اور دنیا دن بدن راستی کی طرف پلٹا کھاتی جاتی ہے۔سو یہ عام علامت اس مامور کی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔“ آسماں (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 339۔ازالہ اوہام حصہ دوم ) دعوتِ حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار