اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 259 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 259

اسماء المهدی صفحہ 259 الہی اس مشہور واقعہ کی تصدیق کرتی ہے جو بعض دادیاں اس عاجز کی سادات میں سے تھیں۔اور دو صلح سے مراد یہ ہے کہ خدا نے ارادہ کیا ہے کہ ایک صلح میرے ہاتھ سے اور میرے ذریعہ سے اسلام کے اندرونی فرقوں میں ہوگی۔اور بہت کچھ تفرقہ اُٹھ جائے گا۔اور دوسری صلح اسلام کے بیرونی دشمنوں کے ساتھ ہوگی کہ بہتوں کو اسلام کی حقانیت کی سمجھ دی جائے گی اور وہ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔تب خاتمہ ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 81 حاشیہ درحاشیہ۔حقیقۃ الوحی ) یہ بات میرے اجداد کی تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک دادی ہماری شریف خاندان سادات سے اور بنی فاطمہ میں سے تھی۔اس کی تصدیق آنحضرت ﷺ نے بھی کی اور خواب میں مجھے فرمایا کہ سَلْمَانُ مِنا صلى الله علوم أَهْلَ الْبَيْتِ عَلَى مَشْرَبَ الحَسَن۔میرا نام سلمان رکھا یعنی دو سلم۔اور سلم عربی میں صلح کو کہتے ہیں۔یعنی مقد رہے کہ دو صلح میرے ہاتھ پر ہوں گی۔ایک اندرونی جو اندرونی بغض اور عناد کو دُور کرے گی۔دوسری بیرونی کہ جو عداوت کے وجود کو پامال کر کے اور اسلام کی عظمت دکھا کر غیر مذاہب والوں کو اسلام کی طرف جھکا دے گی۔معلوم ہوتا ہے کہ حدیث میں جو سلمان آیا ہے اس سے بھی میں مراد ہوں۔ورنہ اس سلمان پر دو صلح کی پیشگوئی صادق نہیں آتی۔“ (روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 213-212 حاشیہ۔ایک غلطی کا ازالہ )