اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 240 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 240

اسماء المهدی صفحہ 240 رحمۃ للعالمین وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنِ ہم نے تجھے دنیا پر رحمت کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ایک دوسری جگہ اس طرح ترجمہ فرمایا ہے: ( تذکر طبع چہارم - صفحه 547) میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا سب لوگوں کے لئے رحمت کا سامان پیش کروں“ (روحانی خزائن جلد اول۔صفحہ 603 حاشیہ نمبر 3۔براہین احمدیہ ) نوٹ: شروع میں لکھا جاچکا ہے کہ حضرت مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کو تمام القاب و خطابات آنحضرت ﷺ کی پیروی میں ملے ہیں اور یہ زمانہ برکات محمد یہ کا زمانہ ہے۔سچ ہے کہ ؎ سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا