اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 239 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 239

اسماء المهدی صفحہ 239 فارسی کے سپر د کیا گیا ہے۔اس سے ثابت ہے کہ رجل فارسی اور مسیح موعود 66 ایک ہی شخص کے نام ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 502-500۔تتمہ حقیقۃ الوحی ) اور اگر کوئی یہ کہے کہ کس طرح معلوم ہوا کہ حدیث لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٍ مِنْ فَارِس اس عاجز کے حق میں ہے۔اور کیوں جائز نہیں کہ امت محمدیہ میں سے کسی اور کے حق میں ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ براہین احمدیہ میں بار بار اس حدیث کا مصداق وحی الہی نے مجھے ٹھہرایا ہے اور بتصریح بیان فرمایا ہے کہ وہ میرے حق میں ہے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو میرے پر نازل ہوا۔“ (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 503-502 - تمہ حقیقۃ الوحی )