اسماء المہدی علیہ السلام — Page 228
اسماء المهدی صفحہ 228 بیچ۔مطلب یہ کہ ایسا وقت پائے گا جبکہ دوطرفہ خوف میں لوگ پڑے ہوں گے اور ضلالت کی طاقت حکومت کی طاقت کے ساتھ مل کر خوفناک نظارہ دکھائے گی۔تو ان دونوں طاقتوں کے ماتحت ایک قوم کو پائے گا جو اس کی بات کو مشکل سے سمجھیں گے۔یعنی غلط خیالات میں مبتلا ہوں گے اور باعث غلط عقائد ، مشکل سے اس ہدایت کو سمجھیں گے جو وہ پیش کرے گا لیکن آخر کار سمجھ لیں گے اور ہدایت پالیں گے اور یہ تیسری قوم ہے جو سیح موعود کی ہدایات سے فیضیاب ہوں گے۔تب وہ اس کو کہیں گے کہ اے ذوالقرنین ! یا جوج اور ماجوج نے زمین پر فساد مچارکھا ہے۔پس اگر آپ کی مرضی ہو تو ہم آپ کے لئے چندہ جمع کر دیں تا آپ ہم میں اور ان میں کوئی روک بنادیں۔وہ جواب میں کہے گا کہ جس بات پر خدا نے مجھے قدرت بخشی ہے وہ تمہارے چندوں سے بہتر ہے۔ہاں اگر تم نے کچھ مدد کرنی ہو تو اپنی طاقت کے موافق کرو۔تا میں تم میں اور ان میں ایک دیوار کھینچ دوں۔یعنی ایسے طور پر ان پر محبت پوری کروں کہ وہ کوئی طعن تشنیع اور اعتراض کا تم پر حملہ نہ کرسکیں۔لوہے کی سلیں مجھے لا دو تا آمد ورفت کی راہوں کو بند کیا جائے۔یعنی اپنے تئیں میری تعلیم اور دلائل پر مضبوطی سے قائم کرو اور پوری استقامت اختیار کرو۔اور اس طرح پر خود لوہے کی سل بن کر مخالفانہ حملوں کو روکو۔اور پھر سلوں میں آگ پھونکو جب تک کہ وہ خود آگ بن جائیں۔یعنی محبت الہی اس قدر اپنے اندر بھڑ کاؤ کہ خود الہی رنگ اختیار کرو۔یادرکھنا چاہئے کہ خدا تعالی سے کمال