اسماء المہدی علیہ السلام — Page 221
اسماء المهدی صفحہ 221 ذوالقرنین اسی طرح خدا تعالیٰ نے میرا نام ذوالقرنین بھی رکھا کیونکہ خدا تعالیٰ کی میری نسبت یہ وحی مقدس که جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا کا رسول تمام نبیوں کے پیرائیوں میں یہ چاہتی ہے کہ مجھے میں ذوالقرنین کے بھی صفات ہوں۔کیونکہ سورۃ کہف سے ثابت ہے کہ ذوالقرنین بھی صاحب وہی تھا۔خدا تعالیٰ نے اس کی نسبت فرمایا ہے قلنا يا ذا القرنين - پس اس وحی الہی کی رو سے کہ جرى اللهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ اس امت کے لئے ذوالقرنین میں ہوں۔اور قرآن شریف میں مثالی طور پر میری نسبت پیشگوئی موجود ہے مگر ان کے لئے جو فراست رکھتے ہیں۔“ دوصدیوں کو پانے والا یہ تو ظاہر ہے کہ ذوالقرنین وہ ہوتا ہے جو دوصدیوں کو پانے والا ہو۔اور میری نسبت یہ عجیب بات ہے کہ اس زمانہ کے لوگوں نے جس قدر اپنے اپنے طور پر صدیوں کی تقسیم کر رکھی ہے۔ان تمام تقسیموں کے لحاظ سے جب دیکھا جائے تو ظاہر ہوگا کہ میں نے ہر ایک قوم کی دوصدیوں کو پالیا ہے۔میری عمر اس وقت تخمیناً 67 سال ہے۔پس ظاہر ہے کہ اس حساب