اسماء المہدی علیہ السلام — Page 201
اسماء المهدی صفحہ 201 خاتم الخلفاء ” خدا نے مجھے فرمایا کہ وہ تو تجھے رڈ کرتے ہیں مگر میں تجھے خاتم الخلفاء بناؤں گا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 267 حاشیہ۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) ( تذکر طبع چہارم صفحه 453 ) میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں۔کیونکہ میں روحانیت کی رُو سے اسلام میں خاتم الخلفاء ہوں جیسا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی سلسلہ کے لئے خاتم الخلفاء تھا۔موسیٰ کے سلسلہ میں ابن مریم مسیح موعود تھا۔اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں۔سو میں اس کی عزت کرتا ہوں جس کا ہمنام ہوں۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17 کشتی نوح)