اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 172 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 172

اسماء المهدی صفحہ 172 جمعہ امام مہدی علیہ السلام کا ایک نام جمعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔چنانچہ لکھا ہے: ”جمعہ مہدی علیہ السلام کے مبارک ناموں میں سے ہے۔یا آپ کی ذات شریف سے کنایہ ہے۔یا اس نام سے موسوم ہونے کی وجہ اس کا لوگوں کو جمع کرنا ہے۔۔۔حضرت امام علی تقی علیہ السلام نے فرمایا جمعہ میرا بیٹا ہے اور اُسی کی طرف اہل حق اور صادق لوگ جمع ہوں گے۔۔۔وہ تمام دینوں کو ایک دین پر جمع کرے گا اور اللہ تعالیٰ اس پر اتمام نعمت کرے گا اور حق کو اس کے ذریعہ ظاہر و ثابت اور باطل کو محو کرے گا۔اور وہ مہدی ہے۔66 ( نجم الثاقب جلد اول صفحہ 338۔بحوالہ امام مہدی کا ظہور۔صفحہ 180-179) سید نا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام اپنے لئے کئی اجتماعوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وو مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں۔کسوف وخسوف کا اجتماع ہوا، یہ بھی میرا ہی نشان ہے۔وَ إِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ (التوي:8) بھی میرے ہی لئے ہیں۔اور وآخرين مِنهُمْ لَمّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعۃ :4) بھی ایک جمع ہی ہے کیونکہ اول اور آخر کو ملایا گیا ہے۔پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دئے ہیں۔