اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 159 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 159

اسماء المهدی صفحه 159 تجھے اٹھاؤں گا اور اپنی طرف بلالوں گا پر تیرا نام صفحہ زمین سے کبھی نہیں اٹھے گا۔اور ایسا ہوگا کہ سب وہ لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے درپئے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور نا کامی اور نامرادی میں مریں گے۔لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا۔اور اُن کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا۔اور ان میں کثرت بخشوں گا۔اور وہ مسلمانوں کے اس گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔۔۔اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے گا۔یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 97۔اشتہار 20 فروری 1886ء جدید ایڈیشن)