اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 148 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 148

اسماء المهدی صفحہ 148 ☆ اول المؤمنين الرَّحْمَنُ عَلَّم القُرآنَ - لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا انْذِرَ آبَاؤُهُم وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلُ الْمُجْرِمِيْن - قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِيْن اس الہام کے رو سے خدا نے مجھے علوم قرآنی عطا کئے ہیں۔اور میرا نام اول المومنین رکھا۔اور مجھے سمندر کی طرح معارف اور حقائق سے بھر دیا ہے۔اور مجھے بار بار الہام دیا ہے کہ اس زمانہ میں کوئی معرفت الہی اور کوئی محبت الہی تیری معرفت اور محبت کے برابر نہیں۔پس بخدا میں گشتی کے میدان میں کھڑا ہوں۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا عنقریب وہ مرنے کے بعد شرمندہ ہو گا اور اب حجۃ اللہ کے نیچے ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 502۔ضرورت الامام ) ترجمہ: رحمان (خدا ہے) جس نے قرآن سکھایا۔تا کہ تو اُن لوگوں کو ڈرائے جن کے باپ دادوں کو ڈرایا نہیں گیا اور تا کہ مجرموں کی راہ کھل کر واضح ہو جائے۔تو کہہ دے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔