اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 131 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 131

اسماء المهدی صفحہ 131 امتی نبی امتی نبی نام رکھنا آنحضرت ﷺ کا فخر ہے وو عربی اور عبرانی زبان میں نبی کے معنے صرف پیشگوئی کرنے والے کے ہیں جو خدا تعالیٰ سے الہام پا کر پیشگوئی کرے۔پس جبکہ قرآن شریف کی رو سے ایسی نبوت کا دروازہ بند نہیں ہے جو بتوسط فیض و اتباع آنحضرت کسی انسان کو خدا تعالیٰ سے شرف مکالمہ اور مخاطبہ حاصل ہو اور وہ بذریعہ وحی الہی کے مخفی امور پر اطلاع پاوے۔تو پھر ایسے نبی اس امت میں کیوں نہیں ہوں گے اس پر کیا دلیل ہے؟ ہمارا مذہب نہیں ہے کہ ایسی نبوت پر مہر لگ گئی ہے۔صرف اس نبوت کا دروازہ بند ہے جو احکام شریعت جدیدہ ساتھ رکھتی ہو یا ایسا دعوئی ہو جو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے الگ ہو کر دعوی کیا جائے۔لیکن ایسا شخص جو ایک طرف اس کو خدا تعالیٰ اس کی وحی میں اتنی بھی قرار دیتا ہے۔پھر دوسری طرف اس کا نام نبی بھی رکھتا ہے۔یہ دعویٰ قرآن شریف کے احکام کے مخالف نہیں صلى الله ہے کیونکہ یہ نبوت بباعث امتی ہونے کے دراصل آنحضرت ﷺ کی نبوت کا ایک خلق ہے۔کوئی مستقل نبوت نہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 352-351۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) " آنحضرت ﷺ کو جو خاتم الانبیاء فرمایا گیا ہے۔اس کے یہ معنی نہیں