اشکوں کے چراغ — Page 491
491 اک محب وطن پاکستانی کی نصیحت اپنے بچوں سے ملا کو کبھی اتنا تنومند نہ کرنا اللہ کی تم سب کو ہے سوگند ، نہ کرنا غیرت سے ،شرافت سے سیاست سے، وطن سے جو ہم نے کیا تم مرے فرزند! نہ کرنا پنجاب کو پامال کیا، سندھ اجاڑا اب قصد بخارا و سمرقند نہ کرنا ملا کی کبھی نقل نہ کرنا مرے بیٹو! جو کچھ یہ کہے کرنے کو ہر چند نہ کرنا لاکھ سکھائے تمھیں نفرت کے طریقے دروازے محبت کے کبھی بند نہ کرنا اب اور نہ مہلت اسے دینا مرے مالک! اس پر یہ کرم میرے خداوند! نہ کرنا