اشکوں کے چراغ — Page 483
483 بھیک مانگنا چھوڑ ، چلا اب غیرت کی تحریک سری نگر بھی دور نہیں، ہے دتی بھی نزدیک حیدرآباد ہو ، جونا گڑھ ہو یا جموں کشمیر جان گئی پر آن نہ جائے کہہ گئے بھگت کبیر رستم ہو، رنبیر بھی ہو اور بڑے بڑے بلوان عید یہی ہے آن کی خاطر ہو جاؤ قربان یارب! قوم کے رستے میں آیا ہے کیسا موڑ خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہیں ہیجڑے آٹھ کروڑ ھے نہرو۔علی گفتگو۔شیخ عبداللہ کی گرفتاری۔سری نگر میں فائرنگ۔عید الاضحی۔پنڈت نہرو کراچی آئے۔مسٹر محمد علی سے پاک بھارت جھگڑوں خصوصاً کشمیر کے بارہ میں بات چیت۔سادہ لوح اہل وطن سمجھے کہ اب پنڈت نہرو ہنسی خوشی کشمیر کو پاکستان کی جھولی میں ڈال دیں گے۔پنڈت نہرو نے جاتے ہی کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دے کر شیخ عبداللہ کا کانٹا نکال باہر کیا۔یہ واقعہ عید الاضحی کے دنوں میں پیش آیا۔)۔۔۔۔۔اندنوں ملک کی آبادی آٹھ کروڑ تھی۔