اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 428 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 428

428 پینا پڑے تو پیجیے گا احتیاط سے زہر غم حیات ہے ان ساغروں کے بیچ کرنے نے چلا ہے فیصلہ سانپ اقتدار کا موسی کے اور مصر کے جادوگروں کے بیچ مضطر ! شب فراق کا مرغ سحر شناس تارے چھپا کے لے گیا اُجلے پروں کے بیچ