اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page xlii of 679

اشکوں کے چراغ — Page xlii

۳۹ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا مکتوب گرامی بسم الله الرحمن الرحیم پیارے مکرم محترم چوہدری محمد علی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہوں گے۔کئی دن سے سوچ رہا تھا کہ دفتری خط و کتابت سے ہٹ کر بھی آپ کو خط لکھوں۔آپ سے ایک پرانا تعلق بھی ہے اس حوالے سے دعا کے لیے بھی کہوں۔چند دن ہوئے آپ کا پرانی یادوں کا پروگرام سنا۔چند منٹ ہی گوسنا لیکن احساس ہوا کہ آپ بزرگوں کو اپنی پرانی یادداشتیں ضرور ر یکارڈ کروانی چاہئیں۔پھر کل ایک مشاعرہ میں آپ کا خاص انداز کے ساتھ اپنا کلام پڑھنا سنا۔ماشاءاللہ آواز سے تو نہیں لگتا کہ چوراسی پچاسی سال کا بوڑھا ہے۔پھر جو کام آپ کر رہے ہیں اس عمر میں اور بعض عوارض کے باوجود اس سے آپ کی قدر اور بڑھتی ہے۔کچھ بوجھ دوسروں پر بھی ڈالیں اور خود نگران بنیں۔زیادہ پریشان نہ ہوا کریں۔ہمیں ابھی آپ کی بہت ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر اور صحت میں بے انتہا برکت ڈالے۔دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔کل انشاء اللہ کینیڈا کے سفر پر جانا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔والسلام خاکسار مرزا مسرور احمد ( دستخط) 20/6/04 ☆☆☆