اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 336 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 336

336 دونوں افتاد پڑی محرومی کی پر ایبٹ آباد ہوا یا لائل پور ہوا کٹتے کٹتے رات کئی مجبوروں کی دیکھتے دیکھتے اندھیارا کافور ہوا مانگنے والے! مانگ کہ اب بھی ملتا ہے دل کا چین ہوا ، آنکھوں کا نور ہوا منظر ! ہم بھی عرض کریں گے جاناں سے فرط ادب سے دل نہ اگر مجبور ہوا