اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 326 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 326

326 مانگ تو لوں اس زُلف سے سایہ تھوڑا سا کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے، انکار نہ ہو عشق اگر ہو عشق تو کیونکر ممکن ہے عشق تو ہو لیکن اس کا اظہار نہ ہو سر کے بل جاؤں اس پھول سے ملنے کو راہ میں خوشبو کی رنگیں دیوار نہ ہو ڈرتا ہوں میں یار کی طبع نازک پر پیار کا یہ اظہار بھی مضطر! بار نہ ہو