اشکوں کے چراغ — Page xxxvi
۳۳ پاتال تک اتر جائے اور قرار پکڑ جائے۔خوشا کہ تم سے ملاقات ہو گی جلسے پر خوشا کہ آؤ گے تم سب عزیزوں کو محبت بھر اسلام۔میری اور آپ کی عاجزانہ دعائیں انہیں ماؤں کے دودھ کی طرح لگیں۔☆☆☆ آپ کا پنجابی کلام احمد یہ گزٹ کینیڈا میں پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کے لیے دعا اور تحسین کے کلمات نکلے ہیں۔بہت پیارے خیالات ہیں جن کو پنجابی لفظوں میں پروکر ایک خوبصورت مالا بنادیا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء آپ ماشاء اللہ اردو ، انگریزی اور پنجابی میں قادر الکلام ہیں۔اپنی ان خداداد صلاحیتوں کو کاغذوں میں محفوظ کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور زندگی با برکت ہو۔سب کو محبت بھر اسلام اور عید مبارک۔لنڈن /6۔2۔92 ✰✰✰ پیار اور خلوص کا جو تحفہ آپ قادیان میرے لیے چھوڑ گئے تھے وہ لنڈن آ کر ملا، آپ نے لطف کے کوزوں میں کتنے ہی دریا بند کر کے بھیجے ہیں جو منالی سے گلو تک کی سٹرک کے ساتھ ساتھ بہتے ہوئے دریائے بیاس کی یاد تازہ کرتے ہیں۔آپ بھولے تو نہیں ہوں گے۔بھول سکتے بھی نہیں۔کروٹ کروٹ وہ نئی نئی جنت دکھاتا تھا۔اب بھی دکھاتا ہوگا مگر ہمیں کیا۔قادیان میں کئی بار خیال آیا کہ آپ ساتھ چلیں تو ایک بار پھر وہاں ہو آئیں۔آپ کی شاعری کو ایک نیا جنم مل جائے۔ویسے نئے جنم کی اسے کوئی ضرورت تو نہیں ہے۔ماشاء اللہ سدا بہار۔بڑھاپے کی عقل اور جوانی کے ولولوں کو مدغم کئے ہوئے۔