اشکوں کے چراغ — Page 71
71 مشتعل ہے مزاج کانٹوں کا کیجیے کچھ علاج کانٹوں کا گل بھی کچھ مسکرا رہے ہیں بہت کچھ ہے برہم مزاج کانٹوں کا اک طرف مملکت ہے پھولوں کی اک طرف سامراج کانٹوں کا اک طرف پھول کی روایت ہے اک طرف ہے رواج کانٹوں کا درمیاں میں کھڑی ہے خلق خدا گل ہیں اور احتجاج کانٹوں کا ادا کر دیا ہے قادر نے جس قدر تھا خراج کانٹوں کا اپنی سچائی کی گواہی دی پہن کر اس نے تاج کانٹوں کا