تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 74 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 74

74 حضرت منشی عبد العزیز صاحب پنواری ساکن او جان ضلع گورداسپور نے باوجود قلت سرمایہ کے ۱۱۵ روپے دیئے ہیں۔یہ مینارہ اسیح کی تعمیر کے سلسلہ میں آپ کی قربانی تھی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والے احباب میں آپ کا نام درج ہے۔تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں اور کتاب البریہ میں پر امن جماعت کی فہرست میں آپ کا نام شامل ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں حضرت اقدس نے آپ کے ذکر میں فرمایا: میاں عبد العزیز پٹواری کے اخلاص سے بھی مجھے تعجب ہے کہ باوجود قلت معاش کے ایک دن سو روپیہ دے گیا کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں خرچ ہو جائے۔وہ سو روپیہ شاید اس غریب نے کئی برسوں میں جمع کیا ہوگا مگر لکھی جوش نے خدا کی رضا کا جوش دلایا۔(روحانی خزائن جلدا اصفہ ۳۱۳-۳۱۴) وفات آپ کی وفات ارمئی ۱۹۴۶ء کو ہوئی۔آپ کی وصیت نمبر ۱۱۸ تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۵ حصہ نمبرے میں ہوئی۔اولاد: آپ کی اولاد چوہدری محمد شفیع صاحب ریٹائرڈ انجینئر محکمہ نہر مرحوم مدفون بہشتی مقبرہ ہیں۔اور آپ کی چار بیٹیاں تھیں۔محترمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت مولوی محمد دین صاحب سابق ناظر اعلیٰ وصدر صدر انجمن احمدیه، محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت مولانا رحمت علی صاحب مبلغ انڈونیشیا، محترمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ محترم چو ہدری احمد جان سابق امیر جماعت راولپنڈی محترمہ امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری عبدالستار صاحب اسلامیہ پارک لاہور، آپ کی ایک نواسی مکرمہ شاہدہ صاحبہ ( بنت محمد عبداللہ صاحب) اہلیہ مکرم پروفیسر منور شمیم خالد آڈیٹر انصار اللہ ابن مکرم شیخ محبوب عالم خالد سابق ناظر مال آمد ) ہیں۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۵) سیرۃ المہدی حصہ سوم صفحه ۱۱۳ صفحه ۱۳۸ (۶) ذکر بیب صفحہ ۲۱ (۷) تاریخ احمدیت جلد دہم صفحہ ۶۱۴ (۸) الفضل ارمئی ۱۹۹۰ء۔۳۴۔حضرت منشی گلاب دین۔رہتاس۔جہلم ولادت: ۱۸۴۸ء۔بیعت: ۸/ ستمبر ۱۸۹۲ء۔وفات : ۲۳ /نومبر ۱۹۲۰ء تعارف: حضرت منشی گلاب دین رضی اللہ عنہ کا مسکن رہتاس ضلع جہلم تھا۔آپ سکول ٹیچر تھے اور بڑے اعلیٰ پایہ کے شاعر بھی۔آپ کے والد صاحب کا نام منشی شرف الدین تھا۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت علی کی غیر فاطمی اولاد سے