تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page ix of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page ix

رہا ہے۔اور ان کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا ہے اور آسمانی نشانوں سے ان کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے جیسا کہ صحابہ کو کھینچتا تھا۔غرض اس جماعت میں وہ ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو اخَرِينَ مِنْهُمُ کے لفظ سے مفہوم ہورہی ہیں۔اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ ایک دن پورا ایام اصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 307,306) ہوتا !! رسول اللہ ﷺ کی ایک پیشگوئی کے مطابق آخری دور کی اس بابرکت جماعت آخرین کی ایک تعداد تین سو تیرہ بھی آئی ہے جو اصحاب طالوت اور اصحاب بدر کی مقدس تعداد کے موافق ہے۔ہر چند کہ حضرت مسیح موعود کے رفقاء کی تعداد آپ کی زندگی میں ہزاروں تھی۔جن میں سے 150 سے زائد کا تذکرہ اصحاب احمد کے مؤلف ملک صلاح الدین صاحب مرحوم در ویش قادیان نے 14 جلدوں میں کیا ہے۔زیر نظر کتاب اصحاب صدق و صفا ۳۱۳ میں ان اولین مقدس ہستیوں کے سوانح مرتب کرنے کا اہتمام ہمارے قابل قدر کرم مولانا نصر اللہ خاں ناصر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ ( سابق ایڈیٹر ماہنامہ انصار اللہ ) اور مکرم جناب عاصم جمالی صاحب نے کیا ہے۔جو ہماری جماعت پر ایک قرض تھا۔اس کی پہلی اشاعت ہمارے قابل احترام سابق صدر انصار اللہ پاکستان صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے عہد میں ہوئی۔پہلی مرتبہ یہ کتاب 1000 کی تعداد میں 2007ء میں شائع ہوئی۔اب بعض مزید اضافوں اور بعض رفقاء کے تذکرہ کے ساتھ طبع ثانی شائع کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے بابرکت اور نافع الناس بنائے۔مؤلفین و مرتبین کو اس کی احسن جزاء عطا فرمائے اور ہمیں ان بزرگ رفقاء کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا ہو، جنہوں نے مسیح و مہدی کے ہاتھ پر بیعت کر کے خدا کی راہ میں اپنا تن ، من ، دھن قربان کر دیا اور زندہ جاوید ہو گئے۔آمین۔ھے خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را