تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page vii
iii یہ وہ صدق سے بھری ہوئی روحیں ہیں جن کے اوصاف و خصائل کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: فانیاں را مانعی از یار نیست بچه و زن بر سرشان بار نیست عاشقاں در وفا! عظمت مولی فنا غرقه دریائے توحید از آنکه در عشق احد محو و فنا است هر چه زو آید ز ذاتِ کبریاست فانی لوگوں کیلئے کوئی چیز بھی یار سے مانع نہیں ہے۔بیوی اور بچے ان کے سر پر بوجھ نہیں ہوتے۔عاشق مولیٰ کی عظمت میں فنا ہیں اور وفاداری کی وجہ سے دریائے توحید میں غرق ہیں۔جو خدا کے عشق میں فانی اور محو ہے جو کچھ بھی وہ کرتا ہے وہ ذات کبریا کی طرف سے ہے۔میہ امر واقعہ ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود مہدی معہود علیہ السلام کی آمد کے ساتھ وہ عظیم پیشگوئی پوری ہوئی جو حدیث التمی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے حضرت علی حمزہ بن علی ملک الطوسی نے جواہر الاسرار میں درج فرمائی تھی جس کے مطابق حدیث میں بستی کرعہ میں ظہور اور تین سو تیرہ اصحاب کے اسماء کا ایک مطبوعہ کتاب میں ہونا ،اس پیشگوئی کی عظمت اور شان کو ظاہر کرتا ہے۔۳۱۳ مؤلفین نے تین سو تیرہ اصحاب پر تحقیق و تالیف کا کام نہایت محنت اور عرق ریزی کے ساتھ کیا ہے اور ان صدق سے بھری ہوئی روحوں کے کوائف و احوال جمع کئے ہیں جو احباب جماعت احمدیہ کے سامنے لائے جار ہے ہیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء -