تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 39 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 39

39 (۱) '' کپورتھلہ کی مسجد احمدیہ کا مقدمہ سات سال تک جاری رہا۔اتفاقاً دوران مقدمہ میں حضرت منشی فیاض علی نے لدھیانہ کے مقام پر بڑے عجز والحاح کے ساتھ آبدیدہ ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا۔حضور دعا فرمائیں کہ مسجد ہمیں مل جائے۔حضرت صاحب نے اس وقت بڑے جلال کے رنگ میں فرمایا کہ اگر میں سچا ہوں اور میر اسلسلہ سچا ہے تو مسجد تمہیں ضرور ملے گی، چنانچہ حضرت منشی فیاض علی نے اپنے مخالفین کو آ کر یہ خبر دے دی اور محلے کے ایک ڈاکٹر سے شرط بھی بندھ گئی۔بالآخر مسجد کا فیصلہ احمدیوں کے حق میں ہوا اور نہایت مخالفانہ حالات کے باوجود ہوا۔(۲) ”ہمارے ایک دوست منشی فیاض علی ہیں۔کپورتھلہ میں کرنل جوالا سنگھ ان کے افسر تھے اور ان کو بہت ستاتے تھے۔انہوں نے حضرت اقدس کو دعا کے لئے لکھا۔حضرت اقدس نے ان کو عشاء کی نماز کے بعد دوسومرتبہ لاحول پڑھنے کا ارشاد فرمایا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑے ہی دنوں بعد کرنل صاحب کی پنشن ہوگئی اور ان کی جگہ ان کا بیٹا مقرر ہو گیا۔وہ ان کے ساتھ بہت مہربانی کرتا رہا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، آئینہ کمالات اسلام تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں آپ کے اخلاص اور جلسہ سالانہ کے شریک احباب، چندہ دہندگان ،جلسہ ڈائمنڈ جو بلی اور پر امن جماعت کے ضمن میں ذکر فرمایا ہے۔وفات: آپ نے دہلی میں ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۵ء کو وفات پائی اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔اولاد: حضرت منشی صاحب کی اولاد میں تین بیٹے قریشی مختار احمد صاحب، قریشی نثار احمد اور قریشی رشید احمد صاحب تھے۔موخر الذکر دونوں کی اولاد کراچی اور لاہور میں ہے۔آپ کی تین بیٹیاں تھیں۔آپ کے بیٹے قریشی مختار احمد صاحب کی ایک بیٹی محترمہ عائشہ بیگم مرحومہ قریشی افتخار علی صاحب ( ریٹائرڈ چیف انجینئر اسریلیشن ) سابق وکیل المال الثالث تحریک جدید کی والدہ تھیں۔آپ کی ایک نواسی (اہلیہ منظور احمد قریشی صاحب) محترم ڈاکٹر قریشی لطیف احمد صاحب معروف فزیشن و ماہر امراض قلب فضل عمر ہسپتال کی والدہ ہیں۔ماخذ: (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۵) اصحاب احمد جلد چہارم (۶) رجسٹر بیعت مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۰ (۷) مضمون ” حضرت منشی فیاض علی صاحب کپور تھلوی ، مطبوعه روزنامه الفضل ۲۰ را کتوبر ۱۹۳۵ء (۸) روزنامه الفضل مورخه ۶ / اکتوبر ۲۰۰۱ء (۹) ماہنامہ انصار اللہ ربوہ ۱۹۷۸ء (۱۰) ماہنامہ انصار اللہ ماہ اپریل ۱۹۹۷ء رض