تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 289 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 289

289 ☆ ۲۶۰ - حضرت منشی اللہ داد صاحب کلرک چھاؤنی شاہپور ولادت ۱۷۸۳۔بیعت ۱۸۹۰ء۔وفات: ۲۷ مئی ۱۹۰۶ء تعارف : حضرت منشی اللہ دا درضی اللہ عنہ شاہپور (ضلع سرگودھا) کے رہنے والے تھے۔آپ تقریباً ۱۸۷۳ء میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم یہیں سے حاصل کی۔تعلیم حاصل کرنے کے بعد شاہ پور چھاؤنی میں دفتر رجسٹرار میں کلرک کے طور پر ملازمت اختیار کی جہاں آپ کو پچاس روپے ماہانہ ملتے تھے۔بیعت : ابھی آپ سترہ سال کے تھے کہ عین جوانی کے عالم میں حضرت اقدس بانی سلسلہ کی بیعت کی توفیق پائی اور بیعت کے بعد آپ کی زندگی در جوانی تو بہ کر دن کا عظیم نمونہ پیش کر رہی تھی۔آپ حضور کے نام اپنے مکتوب میں لکھتے ہیں:۔اس امر کی وضاحت کی چنداں ضرورت نہیں سمجھتا کہ خاکسار کے دل میں عرصہ دراز سے شعلہ محبت بھڑ کا ہوا تھا۔سال ۱۸۹۰ء یعنی ایام طالب علمی سے جبکہ خاکسار بھی انٹرنس تعلیم پاتا تھا محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حضور ے ساتھ تعلق اخلاص مندی نصیب ہوا جس کو اب چودھواں سال جارہا ہے۔(مکتوبات احمد یہ جلد پنجم جز نمبر پنجم ) ابتلاؤں کا سامنا: شاہ پور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک اچھی ملازمت پر آپ متعین تھے لیکن ان خوشحال مواقع کے ساتھ ساتھ کچھ مشکلات بھی آپ کے در پے تھیں جس کے لئے وقتا فوقتا آپ حضرت اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے لکھتے رہتے۔چنانچہ ان مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے حضور کی خدمت میں لکھا:- وہاں شاہ پور میں خاکسار کی موجودہ حالت بھی کچھ ابتلاء سے کم نہیں ہے جو۔۔۔افسر ہے بوجہ عناد مذہبی کے سخت مخالف ہے۔اللہ تعالیٰ ہی محفوظ رکھے۔“ (مکتوبات احمد یہ جلد پنجم ) حضور آپ کے خطوط کو پڑھ کر صبر اور استقلال کی تلقین کے جوابات تحریر فرماتے اور ہمت نہ ہارنے کی تاکید فرماتے چنانچہ ایک مکتوب میں حضور نے آپ کو تحریر فرمایا : - محبی اخویم منشی اللہ داد صاحب کلرک سلمہ اللہ تعالیٰ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔یادر ہے کہ ہر ایک مومن کے لئے کسی حد تک تکالیف اور ابتلاء کا ہونا ضروری ہے اس کو صدق دل سے برداشت کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ کی رحمت کا انتظار کرنا چاہئے۔( مکتوبات احمد یہ جلد پنجم ) قادیان سے محبت : حضرت چودھری اللہ داد صاحب بھی محبت امام الزمان سے سرشار تھے۔آپ اپنے آپ سے کہتے رہتے کہ مامور صادق کے مبارک قدموں میں زندگی گزارنا تمہارا مقصود بالذات ہونا چاہئے۔دارالامان سے