تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 255
255 ☆ ۲۱۶۔حضرت منشی مولا بخش صاحب کلرک۔لاہور بیعت : ۱۸۹۱ء ۷ فروری ۱۸۹۲ء۔وفات :۱۴ فروری ۱۹۲۸ء تعارف : حضرت منشی مولا بخش رضی اللہ عنہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ایڈیٹر الحکم کے چچا تھے۔لودھیانہ کے قریب کسی گاؤں کے باشندہ تھے۔ایک مدت تک لاہور ریلوے ایگزامینر آفس میں کلرک رہے ہیں۔بیعت : آپ کی بیعت کا اندراج رجسٹر بیعت اولیٰ میں ۲۲۸ نمبر پر ہے۔لیکھرام کی پیشگوئی کے پورا ہونے پر متواتر اشتہارات شائع کروائے اور لکھا کہ کسی دوسرے آریہ کو مقابلہ میں کھڑا کر کے قبولیت دعا اور مباہلہ کے نشان دیکھ لیں۔اولاد : آپ کی اولاد میں (۱) شیخ مبارک اسمعیل صاحب (۲) شیخ مسعود احمد صاحب انجنئیر (۳) شیخ محمد اسحق صاحب ہیں۔حضرت شیخ مولا بخش رضی اللہ عنہ کے ایک پوتے مکرم شیخ خالد پرویز صاحب گجرات میں رہائش پذیر ہیں۔ماخذ: (۱) رجسٹر بیعت مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۳۵۸ (۲) لاہور تاریخ احمدیت صفحه ۱۵۳ (۳) ذکر حبیب صفحه ۲۱۵-۲۱۶۔☆ ۲۱۷۔حضرت شیخ محمد حسین صاحب مراد آبادی۔پٹیالہ بیعت ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء۔وفات: ۲۸ ستمبر ۱۹۰۹ء تعارف: حضرت شیخ محمدحسین رضی اللہ عنہ مراد آبادی پٹیالہ کے رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس سب سے پہلے کا تب تھے۔نہایت مخلص بزرگ تھے۔بیعت : آپ نے حضرت اقدس کی بیعت تیسرے نمبر پر کی تھی ( جو تاریخ احمدیت جلد نمبرا کے مطابق ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ ء ہے۔گویا ابتدائی دس بیعت کرنے والے احباب میں آپ بھی شامل تھے۔دینی خدمات : آپ نے کچھ ابتدائی کتابوں کی کتابت کی تھی۔فتح اسلام کی بھی کتابت آپ نے کی تھی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، آئینہ کمالات اسلام، تحفہ قیصریہ، سراج منیر