تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 196 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 196

196 بعض علماء طرح طرح کے تو ہمات میں مبتلا ہو گئے ہیں مگر الحمد للہ میرے دل میں ایک ذرہ بھی شک راہ نہیں پایا۔سو میں اس کا شکر یہ ادا نہیں کر سکتا۔کیونکہ ایسے طوفان کے وقت میں شکوک اور شبہات سے بچنا بشر کے اختیار میں نہیں۔میری تنخواہ بہت کم ہے مگر تا ہم کم سے کم ایک روپیہ ماہواری آپ کے سلسلہ کی امداد کے لئے بھیجا کروں گا کیونکہ تھوڑی خدمت میں بھی شریک ہو جانا بکلی محروم رہنے سے بہتر ہے۔فقط۔سو بابو صاحب نہایت اخلاص اور محبت سے ایک روپیہ ماہواری بھیجتے رہتے ہیں۔جزاهم الله خير الجزاء - (ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۸) ایک روایت : آپ کی ایک روایت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے رضی اللہ عنہ نے سیرۃ المہدی میں درج فرمائی ہے کہ ایک شخص محمد حسین جو پٹیالہ کا باشندہ تھا اس نے لوگوں کو وعظ میں بتایا کہ ایک دفعہ وہ حضرت مرزا صاحب کی ملاقات کو گیا۔وہاں اندر سے ان کے واسطے کھانا آیا جو صرف ایک دو آدمیوں کی مقدار کا کھانا تھا مگر مجلس میں حاضر سب نے کھایا اور سیر ہو گئے حالانکہ دس بارہ آدمی تھے۔دعویٰ مسیحیت پر اس شخص کو ٹھوکر لگی تھی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے ازالہ اوہام، تحفہ قیصریہ، سراج منیر اور کتاب البریہ میں اپنے مخلصین ، ڈائمنڈ جوبلی کے جلسہ میں شرکت، چندہ دہندگان اور پُر امن جماعت میں ذکر کیا ہے۔وفات : آپ کی وصیت الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۴۴ء صفحہ ۵ پر درج ہے آپ نے ۹۷ سال کی عمر میں ۹ رجون ۱۹۵۳ء کو وفات پائی۔قطعہ صحابہ بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہیں۔آپ کا وصیت نمبر ۷۱۹۰ ہے۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد۱۲ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۵) سیرۃ المہدی جلد اول صفحه ۱۴۹ (۶) رجسٹر بیعت اولی مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۲۔☆ ۱۴۷۔حضرت میر زا عظیم بیگ صاحب مرحوم - سامانہ، پٹیالہ بیعت : ۱۸۸۹ء۔وفات : ۱۸۹۰ء تعارف: حضرت میرزا عظیم بیگ رضی اللہ عنہ حضرت مرزا محمد یوسف بیگ سامانہ پٹیالہ کے حقیقی بھائی تھے۔بیعت : حضرت میرزا عظیم بیگ کی بیعت ۱۸۸۹ء کی ہے۔خاندان کے دیگر افراد بھائیوں اور بیٹی نے ۱۸۸۹ء میں ہی ریاست کی تھی۔فتح اسلام میں محبت بھر اذکر : حضرت اقدس نے فتح اسلام میں فرمایا۔”میرے نہایت پیارے بھائی اپنی جدائی سے ہمارے دل پر داغ ڈالنے والے میر زا عظیم بیگ صاحب مرحوم و مغفور رئیس سامانه علاقہ پیالہ کے ہیں جو دوسری ربیع الثانی ۱۳۰۸ھ میں اس جہان فانی سے انتقال کر