تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 134 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 134

134 جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں ذکر ہے۔وفات : آپ کی وفات ۲۷ / اپریل ۱۹۳۸ء کو ہوئی۔ماخذ: (۱) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) یا درفتگان حصہ دوم صفحه ۶۸ تا ۷۰ (۶) تاریخ احمدیت جلد ہشتم (۷) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳۵۷ ☆ ۸۱۔حضرت میاں شادی خاں صاحب۔۔۔۔۔سیالکوٹ ولادت : ۱۸۵۶ء۔بیعت یکم فروری ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۹ مارچ ۱۹۲۸ء تعارف و بیعت حضرت میاں شادی خان رضی اللہ عنہ کے والد ماجد کا نام جیون خان صاحب تھا۔آپ کی ولادت ۱۸۵۶ء کی ہے۔آپ سیالکوٹ کے رہنے والے تھے بیعت کے دنوں میں راجہ امر سنگھ جموں کے ملازم تھے۔آپ کا نام رجسٹر بیعت اولیٰ میں ۲۱۸ نمبر پر درج ہے اور بیعت یکم فروری ۱۸۹۲ء کی ہے۔۲۳۸ نمبر پر زینب بی بی زوجہ مولا نا عبدالکریم کی بیعت درج ہے جو کہ مولانا سیالکوٹی کی پہلی بیوی تھیں۔قابل قدرا خلاص اسوۃ صدیقیت : منارة امسیح بنانے کی تجویز حضرت اقدس کے زیر غور تھی۔ان دنوں آپ راجہ امر سنگھ جموں کے ہاں ملازم تھے۔حضرت اقدس نے دس ہزار کا تخمینہ لگایا اور دس ہزار کوسو، سو کے حصوں میں تقسیم کیا گیا۔حضرت منشی شادی خان کے ذمہ بھی روپیہ گا تھا۔انہوں نے اپنے گھر کا تمام سامان بیچ کر تین سو روپیہ پیش کر دیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شادی خان صاحب سیالکوٹی نے بھی وہی نمونہ دکھایا ہے جو حضرت ابو بکڑ نے دکھایا تھا کہ سوائے خدا کے اپنے گھر میں کچھ نہیں چھوڑا۔جب حضرت میاں شادی خان صاحب رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو گھر میں جو چار پائیاں تھیں ان کو بھی فروخت کر ڈالا اور ان کی رقم حضرت صاحب کے حضور پیش کردی۔۔حضرت منشی شادی خان کی والدہ محترمہ حضرت اقدس کے گھر میں خدمت کرتی تھیں اور دادی“ کے نام سے مشہور تھیں۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آئینہ کمالات اسلام ، تحفہ قیصریہ، سراج منیر اور کتاب البریہ اور ملفوظات جلد دوم چہارم اور پنجم میں ذکر ہے۔وفات: آپ کی وفات ۱۹ مارچ ۱۹۲۸ء کو ہعمر سے ہوئی آپ کی وصیت نمبر ۶۶ ہے آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر ۳ حصہ نمبر۴ میں ہوئی۔اولاد: آپ کے ایک بیٹے عبدالرحمن جو روزنامہ الفضل میں کارکن تھے۔۱۹۴۱ء میں وفات پا گئے۔آپ کی بیٹی