تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 119
119 دے۔لیکن اگلے ہی مہینے یعنی اکتوبر ۱۹۰۲ء میں حضرت اقدس نے اس اخبار کا نام بدل کر ” البدر “ رکھ دیا۔حضرت بابو صاحب اپنے اخبار میں بڑی باقاعدگی کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائری شائع کیا کرتے تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر: تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا نام درج ہے۔وفات : آپ ۲۱ مارچ ۱۹۰۵ء کو وفات پاگئے۔آپ کی وفات پر حضرت اقدس نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو البدر کا ایڈیٹر مقرر فرمایا۔اور فرمایا کہ: میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ منشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آ گیا ہے۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ ۲۵۱) اولاد: آپ کی وفات سے چھ دن قبل ۱۵ار مارچ ۱۹۰۵ء کو آپ کا نو عر بیٹا عبداللہ فوت ہو گیا۔آپ کی چار بیٹیاں اور دو بیوائیں یادگار تھیں۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ (۲) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۵۱ (۵) اخبار الحکم نمبر، اجلد ۹، ۲۷ / مارچ ۱۹۰۵ء (۶) اخبار الحکم نمبر۴ جلد ۲۴۰۹ را پریل ۱۹۰۵ء (۷) اخبار بدر قادیان مارچ تا دسمبر ۱۹۰۵ء وجنوری ۱۹۰۶ ء - (۸) لا ہور تاریخ احمدیت صفحہ ۱۳۸ ☆ ۲۸ - حضرت ڈاکٹر محمداسمعیل خانصاحب گوڑیانی ملازم مسباسہ بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۹/جون ۱۹۲۱ء تعارف: حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خاں رضی اللہ عنہ گوڑیانی تحصیل جھجھر ضلع رہتک کے رہنے والے تھے۔بابو غلام محمد بیان فرماتے ہیں کہ ۱۹۰۴ء میں جو جلسہ مزار داتا گنج بخش کے عقب میں ہوا تھا اس کی جلسہ گاہ بنانے کے لئے ایک سٹیج لگایا گیا تھا، جس کے دونوں طرف قریباً پچاس پچاس سائبان لگائے گئے تھے۔حضور اقدس کی گاڑی کے پیچھے میرا بھائی پہلوان کریم بخش اور ڈاکٹر محمد اسماعیل خان گوڑیا نوی بھی کھڑے تھے اور پولیس اور رسالے کا بھی کافی انتظام تھا۔بیعت : آپ نے کتاب آئینہ کمالات اسلام سے متاثر ہو کر حضور کی بیعت کی۔ان دنوں آپ کڑیانوالا ضلع گجرات میں بطور سب اسٹمنٹ سرجن ڈیوٹی کر رہے تھے۔دینی خدمات: افریقہ میں سلسلہ کی اشاعت کے لئے آپ نے بے حد کوشش کی۔آپ فوجی خدمات پر ممباسہ کے گردو نواح دیگر بندرگاہوں پر جاتے رہے آپ کو تبلیغ کے سلسلہ میں خاص مہارت تھی۔مؤلف مسجد داعظم نے لکھا