تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 115 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 115

115 حضرت اقدس کی خدمت میں: خواجہ صاحب نے بحیثیت وکیل حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں حضور پر مخالفین و معاندین کی طرف سے دائر کئے گئے مقدمات میں قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔آپ کئی سفروں میں حضرت اقدس کے ساتھ رہے اور جب صدر انجمن احمد یہ قائم ہوئی تو اس کے مبر بھی مقرر کئے گئے۔خلافت اولی کے دور میں آپ حضرت سید محمد رضوی حیدر آباد ( یکے از ۳۱۳) کے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں لندن پر یوی کونسل میں گئے جہاں آپ کو دوکنگ میں اشاعت حق کی توفیق ملی اور لارڈ ہیڈلے، سر عمر بیو برٹ ، جون بیچی النصر، مسٹر پکھتال اور کئی دوسرے انگریزوں کو آپ کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔مکرم مولوی محمد علی صاحب ایم اے انہی کے ذریعہ احمدیت سے وابستہ ہوئے۔وفات : حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی وفات کے بعد آپ نظام خلافت سے وابستہ نہ رہے اور غیر مبائعین میں شامل ہو گئے۔آپ نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۲ء کو لاہور میں وفات پائی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔آپ کی نماز جنازہ کے بارہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فرمایا: انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت کچھ خدمات بھی کی ہیں۔اسی وجہ سے ان کی موت کی خبر سنتے ہی میں نے کہہ دیا کہ انہوں نے میری جتنی مخالفت کی وہ میں نے سب معاف کی۔خدا تعالیٰ بھی اس کو معاف کرے۔حقیقت یہ ہے کہ جن بندوں کو خدا تعالیٰ بھینچ کر اپنے مامورین کے پاس لاتا ہے۔ان میں ہوسکتا ہے کہ غلطیاں بھی ہوں لیکن خوبیاں بھی ہوتی ہیں۔ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ خلافت کا انکار بڑی خطا ہے خدا تعالیٰ نے اسے بڑا گناہ قرار دیا ہے مگر ہمارا جہاں تک تعلق ہے ہمیں معاف کرنا چاہئے۔خدا تعالیٰ کے نزدیک اگر ایسے شخص کی نیکیاں بڑھی ہوئی ہوں گی تو وہ اس سے بہتر سلوک کرے گا۔“ (الفضل قادیان۔یکم جنوری ۱۹۳۳ء) ماخذ: (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ ( ۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ (۵) من الرحمن روحانی خزائن جلد ۹ (۶) ملفوظات (۷ یا درفتگان جلد اول صفحه ۶۴ تا ۷۰ (۸) لاہور تاریخ احمدیت صفحہ ۱۸۷ (۹) تاریخ احمدیت جلد دوم بار اول صفحه ۳۳۲ (۱۰) الفضل قادیان یکم جنوری ۱۹۳۳ء۔۲۵ - حضرت مفتی محمد صادق صاحب بھیرہ ضلع شاہپور ولادت : ۱۱/جنوری ۱۸۷۳ء۔بیعت : ۳۱ / جنوری ۱۸۹۱ء۔وفات : ۱۳ / جنوری ۱۹۵۷ء تعارف: حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی تھا۔آپ کی ولادت