اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 476
اصحاب بدر جلد 5 476 حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی ا ہم نے ایک آدمی کے قرآن پڑھنے کی آواز سنی جو اونچی آواز میں تلاوت کر رہا تھا تو آپ صلی الم نے فرمایا یہ خشیت الہی رکھنے والا انسان ہے۔وہ حضرت مقداد بن عمرو 1102 اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اسلام کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آنحضرت صلی اللہ علم کی امت میں ہونے کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنے اندر خشیت بھی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔1103 298 حضرت ملیل بن وبرة حضرت مُلیل بن وبرة۔ان کے نام کے بارے میں بھی مختلف روایتیں ہیں۔ابن اسحاق اور ابو نعیم نے ان کا نام مليل بن وبرة بن عبد الکریم بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔جبکہ ابو عمر اور کلبی نے ملیل بن وبرة بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔عبد الکریم بیچ میں سے نکل گیا۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عجلان سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں یہ شریک ہوئے۔4 آپ کی اولاد میں زید اور حبیبہ تھیں جن کی والدہ اتم زید بنت نضلہ بن مالک تھیں۔حضرت ملیل کی اولاد آگے نہیں چلی۔1105 آپ کو ابنِ خالد بن عجلان کہا جاتا تھا۔1106 1104 ایک روایت میں لکھا گیا ہے کہ آپ غزوہ بدر اور باقی تمام غزوات میں آنحضرت صلی للی کیم کے ساتھ شریک ہوئے۔1107 299 نام و نسب حضرت منذر بن عمرو بن خنیس حضرت مُنذر بن عمر و بن خُنَيْس - ان کا لقب تھا مُعْنِقُ لِيَمُوتَ يَا مُعْنِقُ لِلْمَوتِ یعنی آگے بڑھ کر موت کو گلے لگانے والا۔ان کا نام مُنْذِر اور والد کا نام عمر و تھا۔انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھے۔بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔آنحضرت صلی الم نے حضرت مُنذر بن عمرو کو