اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 349 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 349

349 271 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب حضرت مبشر بن عبد المنذر حضرت مبشر بن عبدالمنذر ہیں۔حضرت مبشر کے والد کا نام عبد المنذر اور آپ کی والدہ کا نام نسیبہ بنت زید تھا۔آپ اس کے قبیلے بنو عمرو بن عوف سے تھے۔رسول اللہ صلی ا ہم نے حضرت مُبشر بن عبد المنذر اور حضرت عاقیل بن ابوبگیر کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔بعض کہتے ہیں کہ آپ صلی علیہم نے حضرت عاقل بن ابوبگیر اور حضرت مُجنَّارُ بن زیاد کے درمیان عقدِ مؤاخات قائم فرمایا تھا۔بہر حال آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور اسی جنگ میں آپ شہید بھی ہوئے۔حضرت سائب بن ابو لبابہ جو حضرت مبشر کے بھائی حضرت ابو لبابہ کے بیٹے تھے ان سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے حضرت مُبشر بن عبد المنند کامال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا اور معن بن عدی ”ہمارے پاس ان کا حصہ لے کر آئے۔16 ان کے بھائی، ان کے بھتیجوں کو بھی حصہ ملا۔ہجرت مدینہ کے وقت مہاجرین میں سے حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد اور حضرت عامر بن ربیعہ اور حضرت عبد اللہ بن بخش اور ان کے بھائی حضرت ابو احمد بن بخش نے قبا کے مقام پر حضرت مُبشر بن عبدالمنذر کے ہاں قیام کیا۔پھر مہاجرین پے در پے وہاں آنے لگے۔847 رض 846 حضرت مُبشر بن عبد المنذر اپنے دو بھائیوں حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر اور حضرت رفاعہ بن عبدالمنذر کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔حضرت رفاعہ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے تھے۔اسی طرح غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے تھے۔غزوہ احد کے دن آپ شہید ہوئے۔جب رسول اللہ صلی الی لیکن غزوہ بدر کی جانب روانہ ہوئے تو آپ صلی ال کلم نے حضرت ابو لبابہ و مدینے کا عامل بنا کر روحاء کے مقام سے واپس روانہ کیا جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ روحاء ایک مقام کا نام ہے۔مدینہ سے چالیس میل کے فاصلے پر ہے۔لیکن آنحضرت صلی نیلم نے آپ کے لیے مال غنیمت اور ثواب میں حصہ مقرر فرمایا۔علامہ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت مُبشر بن عبد المنذر بنو عمرو بن عوف سے تھے۔آپ ان انصاری صحابہ میں سے تھے جو بدر میں شہید ہوئے۔8 حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام بیان کرتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد سے پہلے خواب دیکھا کہ گویا حضرت مُبشر بن عبد المنذر مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم چند روز میں ہمارے پاس آجاؤ گے۔میں نے 848