اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 342
342 265 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب و کنیت حضرت مالک بن ابو جھولی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ جنگ بدر میں شامل حضرت مالک بن ابو خولی کا تعلق قبیلہ بنو عجل سے تھا جو قریش کے قبیلہ بنو عدی بن کعب کے حلیف تھے۔ابو خولی ان کے والد کی کنیت تھی جبکہ ان کا نام عمر و بن زُھیر تھا۔حضرت مالک کا نام ہلال بھی بیان کیا جاتا ہے۔819 ہجرت مدینہ حضرت عمرؓ نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو اس وقت حضرت عمرؓ کے خاندان کے دیگر افراد کے علاوہ حضرت مالک اور ان کے بھائی حضرت خولی بھی شامل تھے۔10 820 حضرت مالک اپنے بھائی خولی کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور ایک قول کے مطابق غزوہ بدر میں حضرت خولی اپنے دو بھائیوں حضرت ہلال یعنی حضرت مالک اور حضرت عبد اللہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔821 وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں حضرت مالک بن ابو خولی کی وفات ہوئی تھی۔266 حضرت مالک بن د ختم 822 حضرت مالک بن دخشم۔ان کا تعلق قبیلہ خزرج کے خاندان بنو غنم بن عوف سے تھا۔آپ کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام فریعہ تھا۔823 تمام غزوات میں شامل علماء اس بارے میں اختلاف کرتے ہیں کہ آیا حضرت مالک بن دخشم بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے یا نہیں۔ابن اسحاق اور موسی بن عقبہ کے نزدیک آپ بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے۔بہر حال