اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 324
324 257 اصحاب بدر جلد 5 نام و نسب و کنیت حضرت عياض بن زُهير حضرت عیاض بن زهیر ان کی کنیت ابو سعد تھی۔حضرت عیاض کی والدہ کا نام سلّمی بنتِ عامر تھا۔آپ کا تعلق فھر قبیلہ سے تھا۔ہجرت حبشہ اور مدینہ میں شامل آپ حبشہ کی طرف دوسری ہجرت میں شامل ہوئے۔وہاں سے واپس آکر مدینہ ہجرت کی اور حضرت كُلفوم بن الهدم " کے ہاں قیام کیا۔آپ غزوہ بدر، غزوہ احد اور خندق سمیت تمام غزوات میں شرکت کی۔حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں تیس ہجری میں مدینہ میں آپ نے وفات پائی اور ایک روایت میں ہے کہ آپ کی وفات شام میں ہوئی۔78 258 نام و نسب و کنیت حضرت قتادہ بن نعمان انصاری حضرت قتادہ بن نعمان انصاری کا۔حضرت قتادہ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو ظفر سے تھا۔ان کے والد کا نام نعمان بن زید اور والدہ کا نام انیسہ بنت قیس تھا۔حضرت قتادہ کی کنیت ابو عمر کے علاوہ ابو عمرو اور ابو عبد اللہ بھی بیان کی جاتی ہے۔حضرت قتادہ حضرت ابو سعید خدرٹی کے اخیافی بھائی تھے یعنی والدہ کی طرف سے بھائی تھے۔بیعت عقبہ اولیٰ میں شامل حضرت قتادہ کو ستر انصاری صحابہ کے ہمراہ بیعت عقبہ میں شمولیت کی توفیق ملی۔البتہ دوسری روایت جو علامہ ابن اسحاق کی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ عقبہ میں شامل ہونے والے انصاری صحابہ میں یہ نہیں تھے یا انہوں نے ان کا تذکرہ نہیں کیا۔