اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 318
اصحاب بدر جلد 5 318 سولہ سال کی عمر بھی ایسی تھی جس میں قد کاٹھ بیشک چھوٹا ہو گا اور آنحضرت صلی ا یکم نے عموماً بچوں کو جنگ کی اجازت نہیں دی۔758 ایک روایت میں ہے کہ حضرت تمیر بن ابی وقاص کو عمرو بن عبد وڈ نے شہید کیا تھا۔759 ایک دوسری روایت کے مطابق حضرت عمیر بن ابی وقاص کو عاص بن سعید نے شہید کیا تھا۔760 252 نام و نسب حضرت عمیر بن حمام حضرت محمير بن محمام حضرت محمید بن محمام کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو سلمه کے خاندان بنو حَرَام بن کعب سے تھا۔761 حضرت عمیر کے والد کا نام محمام بن جموح اور والدہ کا نام نُوَاز بِنتِ عَامِر تھا۔بدر کی جنگ میں شہادت 762 رسول اللہ صلی الم نے حضرت محمير بن محمام ، حضرت عُبيدة بن حَارِث مطلبی کے درمیان مواخات قائم فرمائی جنہوں نے مکے سے مدینہ ہجرت کی۔یہ دونوں بدر کے دن شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔763 کھجوریں پھینک دیں اور لڑتے ہوئے شہید ہو گئے غزوہ بدر کے موقعے پر جب مشرک قریب آگئے تو رسول اللہ صلی الم نے فرمایا اس جنت کے لیے آگے بڑھو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمیر بن محمام نے عرض کیا یارسول اللہ ! وہ جنت جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔کیا آپ یہ فرمار ہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں۔اس پر انہوں نے کہا بیچ بیچے ا یعنی واہ واہ ! تو رسول اللہ صلی المی یم نے فرمایا کہ تم بیچ بیچ کیوں کہہ رہے ہو، کس وجہ سے کہہ رہے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! خدا کی قسم میں صرف اس خواہش کی وجہ سے کہہ رہاہوں کہ میں جنت کے باشندوں میں سے ہو جاؤں۔آپ صلی للی یکم نے فرمایا تم اس کے باشندوں میں سے ہو۔