اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 303
303 اصحاب بدر جلد 5 گے اور اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی بھی فرماتا تھا۔چنانچہ ایک روایت ہے ابو ضحیٰ سے مروی ہے کہ عمرو بنِ شرخبيل ابو میسرہ نے (جو حضرت عبد اللہ بن مسعود کے فاضل شاگردوں میں سے تھے )خواب میں دیکھا کہ ایک سرسبز باغ ہے جس میں چند خیمے نصب تھے۔ان میں حضرت عمار بن یاسر بھی تھے اور چند اور خیمے تھے جن میں ذُو الكَلاع تھے۔تو ابو میسرہ نے پوچھا یہ کیسے ہو گیا کہ ان لوگوں نے تو باہم قتال کیا تھا، جنگ کی تھی۔جواب ملا کہ ان لوگوں نے پروردگار کو واسِعُ الْمَغْفِرَةِ یعنی بہت بڑا بخشش والا پایا ہے اس لئے اب وہاں اکٹھے ہو گئے۔710 پس یہ معاملات اب اللہ تعالیٰ کے سپرد ہیں۔ان معاملات اور اختلافات کو ہمارا کام نہیں کہ اپنے دلوں میں جگہ دیں۔ان معاملات کو دلوں میں رکھنے کی وجہ سے اور جنگوں کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے دلوں میں دوری بڑھتی چلی گئی اور مسلمانوں میں اور تفرقہ پیدا ہوتا چلا گیا اور اس کا نتیجہ ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں۔یہ باتیں ہمارے لئے بھی سبق ہیں کہ ان باتوں کو دلوں میں لانے کی بجائے وحدت پر قائم ہوں۔حضرت امیر معاویہ کا نام عزت سے کیوں جب ایک دفعہ میں نے حضرت مصلح موعودؓ کے حوالے سے امیر معاویہ کا کوئی واقعہ بیان کیا تھا تو کسی نے مجھے عرب ملکوں میں سے یہ لکھا کہ وہ تو باغی اور قاتل گروہ تھا اور اس کا سر دار تھا۔اس کا نام آپ اتنی عزت سے کیوں لیتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہ جو خواب کی روایت ہے یہ کافی جواب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رحمت وسیع ہے۔ہمیں اپنے معاملات سنبھالنے چاہئیں اور ان لوگوں کے بارے میں اب بجائے کچھ سوچنے کے کہنے کے اپنی اصلاح کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بعض جگہ حضرت امیر معاویہ کے حوالے سے تعریفی بات کی ہے۔711 حضرت علی کے جھنڈے کے نیچے لڑنے والا سب سے پہلا جرنیل میں ہوں گا پس ہمیں بھی ان بزرگوں کی غلطیوں پر کچھ کہنے کی بجائے ان سے سبق لینا چاہئے۔حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ایک جگہ یہ بھی آتا ہے کہ جب حضرت علی اور ان کی جنگ ہو رہی تھی اور اختلافات بڑے وسیع ہو رہے تھے تو اس وقت کے عیسائی بادشاہ نے کہا کہ مسلمانوں کی حالت اب کمزور ہے تو حملہ کرنا چاہا۔حضرت امیر معاویہ کو جب یہ پتہ لگا تو انہوں نے کہا کہ تمہاری اگر یہ سوچ ہے تو یاد رکھو کہ اگر تم نے حملہ کیا تو حضرت علی کے جھنڈے کے نیچے لڑنے والا سب سے پہلا جرنیل میں ہوں گا جو اُن کے جھنڈے کے نیچے ان کی طرف سے تمہارے خلاف لڑوں گا۔712 پس ہوش سے کام لو۔تو بہر حال ان لوگوں کا یہ مقام بھی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ ایک رہیں اور وحدت پر قائم رہیں اور نیکیوں میں بڑھنے والے ہوں۔713