اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 273
273 235 اصحاب بدر جلد 5 حضرت عُصیمه انصاری حضرت عُصیمہ انصاری ایک صحابی تھے۔حضرت عُصیمہ کا تعلق قبیلہ بنو شمع سے تھا۔بنو غنم بن مالک بن نجار کے حلیف تھے۔غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی علیکم کے ساتھ شریک رہے۔آپ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے دور میں وفات پائی۔619 236 ย حضرت عَطِيَّه بن نويرة " حضرت عَطِيَّه بن نویرہ۔یہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور ان کے متعلق بس اتنی ہی معلومات ہیں کہ آپ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔10 620 237 نام و نسب حضرت عقبہ بن عامر حضرت عقبہ بن عامر۔ان کی والدہ کا نام فریمہ بنت سکن تھا اور والد عامر بن ناہی تھے۔ان کی والدہ بھی آنحضرت صلی علیہ کم پر ایمان لائیں اور آپ کی بیعت سے مشرف ہوئیں۔مکہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والے اور بیعت عقبہ اولیٰ میں شریک حضرت عقبہ بن عامر ان چھ انصار میں سے تھے جو سب سے پہلے مکہ میں ایمان لائے اور بعد میں آپ بیعت عقبہ اولیٰ میں بھی شامل ہوئے۔521