اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 272
اصحاب بدر جلد 5 272 لیں اور گھاٹ پر پانی لینے آئے۔ایک شخص مَجدِی بن عمر و جُھنی گھاٹ کے پاس کھڑ ا تھا۔ان دونوں اصحاب نے دو عورتوں سے سنا کہ ایک عورت نے دوسری سے کہا کہ کل یا پرسوں قافلہ آئے گا تو میں ان کی مزدوری کر کے تیرا قرض اتار دوں گی۔اب یہ باتیں دو عور تیں کر رہی ہیں لیکن اس میں معلومات تھیں۔مجدی نے کہا تو ٹھیک کہتی ہے۔پھر وہ ان دو عورتوں کے پاس سے چلا گیا، وہاں سے ہٹ کے چلا گیا۔حضرت عَدِي اور حضرت بشبش نے یہ باتیں سنیں۔یہ دونوں جب گئے تو ان دونوں نے عورتوں کی یہ باتیں سن لی تھیں انہوں نے آکے رسول اللہ صل اللی علم کو خبر دی۔615 یعنی کہ یہ بات ہم نے سنی ہے کہ دو عورتیں باتیں کر رہی تھیں کہ ایک قافلہ آئے گا اور یہ کفار کے قافلے کی خبر تھی تو اس طرح یہ لوگ معلومات پہنچایا کرتے تھے۔بظاہر دیکھنے میں تو دو عور تیں ہی باتیں کر رہی ہیں لیکن اس کی اہمیت کا ان کو اندازہ نہ تھا اور یہ بڑی اہم خبر تھی، قافلے کی آمد کی اطلاع مل رہی تھی۔وفات حضرت علیای بن ابی زنجباء نے حضرت عمر کے دور خلافت میں وفات پائی۔616 234 نام و نسب حضرت عصمہ بن حصین حضرت عصمہ بن حصین ایک صحابی تھے جو قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھے۔ان کے بھائی ھبیل بن وبرہ اپنے داد او برہ کی طرف منسوب ہیں۔یہ اور ان کے بھائی بدر میں شامل ہوئے تھے۔بعض نے آپ کے بدر میں شامل ہونے سے اختلاف کیا ہے۔لیکن بہر حال بعض نے لکھا ہے کہ شامل ہوئے۔؟ 617 618