اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 252
اصحاب بدر جلد 5 252 قاری خاموش ہو گئے۔پھر آپ صلی یہ ہم نے سلام کیا اور دریافت فرمایا کہ تم کیا کر رہے ہو ؟ ہم نے عرض کیا کہ قاری ہمیں تلاوت سنا رہا تھا اور ہم کتاب اللہ کو سن رہے تھے۔پھر رسول اللہ صلی الم نے فرمایا کہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری امت میں ایسے لوگ بھی شامل فرمائے جن کے ساتھ صبر کرنے کا حکم مجھے بھی دیا گیا ہے کہ جس طرح یہ صبر کر رہے ہیں تمہیں بھی صبر کا حکم ہے۔راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم اپنی ذات اقدس کو ہم میں شمار کرنے کے لیے ہمارے درمیان بیٹھ گئے۔آپ نے دست مبارک سے حلقہ بنا کر اشارہ کیا یعنی میں بھی تم میں سے ہی ہوں۔ایک دائرہ بنایا اور بیچ میں بیٹھ گئے، چنانچہ سب کا رخ آپ کی طرف ہو گیا۔راوی کا بیان ہے کہ میرے خیال میں رسول اللہ صلی علیم نے ان میں میرے سوا کسی کو نہیں پہچانا۔بیان کرنے والے نے کہا کہ اتنے زیادہ لوگ تھے کہ میرے سوا کسی کو نہیں پہچانا۔پس رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا کہ اسے تنگ دست مہاجرین کے گروہ تمہیں بشارت ہو۔قیامت کے روز تم نور کامل کے ساتھ امیر لوگوں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہو گے اور یہ نصف دن جو ہے وہ پانچ سو برس کا دن ہے۔575 اصحاب صفہ اور حضرت مسیح موعود کا ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی الہام ہو ا تھا جس میں اصحاب صفہ کا ذکر ہے۔عربی الہام تھا کہ "اصحاب الصُّفَةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَةِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيْضُ مِنَ 576 الرَّمْحِ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ وَدَاعِيَّا إِلَى اللَّهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا صفہ کے رہنے والے اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفہ کے رہنے والے۔تو دیکھے گا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے۔وہ تیرے پر درود بھیجیں گے اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا! ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز سنی ہے جو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔" یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے بعض ساتھیوں کے بارے میں ہوا تھا کہ مجھے بھی ایسے ہی ملیں گے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے کہ یہ جو اصحاب صفہ آنحضرت صلی لیں کم کے زمانے میں جو گزرے ہیں، بڑی شان والے لوگ تھے اور بڑے مضبوط ایمان والے لوگ تھے اور انہوں نے جو اخلاص و وفا کا نمونہ دکھایا ہے وہ ایک مثال ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی فرمایا ہے کہ تمہیں بھی میں بعض ایسے لوگ عطا کروں گا۔صحیح بخاری میں حضرت عقبہ بن مسعود کا ذکر ان صحابہ کرام کی فہرست میں کیا گیا ہے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے تاہم صحابہ کے حالات پر مشتمل جو بعض اور کتب ہیں اُسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ ، الاصابہ فی تمییز الصحابہ اور الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب اور الطبقات الکبرای وغیرہ میں ان کے غزوہ احد کے اور اس کے بعد والے غزوات میں شامل ہونے کا ذکر ملتا ہے۔لیکن غزوہ بدر میں نہیں لیکن بخاری نے حضرت عتبہ بن مسعود کا ذکر بدری صحابہ میں کیا ہے۔577